خاران ،موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث دو افراد زخمی ، بچہ جاں بحق

بدھ 4 مارچ 2015 19:46

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) خاران ۔موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث دو افراد زخمی ایک بچہ جاں بحق، خاران لیویز کے مطابق خاران کے تین مقامی افراد موٹر سائیکل پر نوروز قلات روڈسے خاران شہر کی طرف آرہے تھے کہ بی بی آزاد گز کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کے گرنے کی وجہ سے عبدالمالک اور خادم حسین شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دس سالہ بچہ نوید آحمد موقع پر جاں بحق ہوا ،لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد خاران لیویز نے بچے کی لاش ورثا ء کے حوالہ کیا جبکہ زخمی اسپتال میں زہر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :