حق پرست سینٹر ز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ایم کیو ایم کوئٹہ کی مبارکباد،

پاکستان میں کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم کی برابری نہیں کر سکتی ،ملک جنت گل کاکڑ

بدھ 4 مارچ 2015 19:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑ جوائنٹ انچارجز سید سلیم اختر ایڈوکیٹ، ملک نور احمد شاہوانی ۔زونل کمیٹی کے اراکین ارباب عبدالغنی کاسی ۔ملک عبدالرحمن دہوار۔عبدالستار قریشی ۔چاچا محمد ادریس ۔نور اللہ سمالانی ۔

(جاری ہے)

زرغون و چلتن سیکٹر ز نے ایم کیو ایم کے دو حق پرست سینٹر ز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم کی برابری نہیں کر سکتی ہے۔

آج تمام سیاسی جماعتیں اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ کیلئے روک رہی ہیں ۔ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جسے ہار س ٹریڈنگ جیسے خدشات کا سامنا نہیں ہے۔حق پرست نمائندے بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ۔پریس ریلیز میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی ،رابطہ کمیٹی تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے دُعا کی ہے ۔