بلوچستان بھر میں امتحانی مراکز کے نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، پروفیسر شوکت،

حکومت بلوچستان اور بلوچستان بورڈ کے بہترین حکمت عملی کے باعث نقل کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا چکا ، سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ

بدھ 4 مارچ 2015 19:43

نصیرآباد(آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسرشوکت سرپرہ نے کہا ہے کہ نقل کے خاتمے میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی حکومت نے جن ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ان کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہناننے کے لئے بلوچستان بورڈ نے بھی اپنی حکمت عملی مرتب کی اور تمام امتحانی مراکز پر اچھے شہرت کے حامل امتحانی عملہ کی تعیناتی کی گئی اور بلوچستان بھر میں امتحانی مراکز کے نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد کے مختلف امتحانی سینٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول،گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول،گورنمنٹ ماڈل گرلز سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول مینگل کوٹ کے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان بورڈ کی شروع سے ہی اولین ترجیح رہی ہے اور ہم نے اس سلسلے میں ہر وقت اقدامات بھی کرتے رہیں ہیں لیکن حکومت بلوچستان اور بلوچستان بورڈ کے بہترین حکمت عملی کے باعث نقل کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ نقل تعلیم کی تباہی اور معیار تعلیم کی کراوٹ کا موجب ہے نقل کے باعث معیاری تعلیم کا حصول بے سود ہے انہوں نے کہا کہ نقل نہ صرف معیاری تعلیم کی تباہی ہے بلکہ معاشرتی اقدار کیلئے بھی تباہ کن ہے درین اثناء بورڈ الحاق سے متعلق دورے کے دوران شائن گرائمر ہائی سکول میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران امان اللہ مینگل اور ولی محمد زہری کی قیادت میں ملنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرایئویٹ سکولز جن نا مسائد مشکلات اور مسائل کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کے فروغ اور میواری تعلیم کی شرح میں اضافہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں نے نصف حصہ اپنے کندھوں پر اٹھا کر سرکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یقیناً حکومت ان کے کام اور کردار سے مطمین ہے پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے الحاق سے متعلق مسائل کو ترجیحی نیادوں پر حل کیا جائے گا اور بورڈ سے الحاق کے متعلق معیار پر اترنے والے سکولز کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بورڈ آفیس کوئٹہ کے متعلق تمام مسائل کو میرٹ کے تحت اولین فرصت میں حک کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :