بلوچستان سپوٹس فیسٹول پر 12کروڑ روپے خرچ ہونگے، میر مجیب الرحمان محمد حسنی،

فیسٹول کے باقاعدہ آغاز سب سے پہلے مکران اور قلات ڈویژنل سے ہوگا،صوبائی وزیر کھیل

بدھ 4 مارچ 2015 19:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان محمد حسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوسری مترتبہ 5مارچ سے بلوچستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہاہے گذشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ سپورٹس فیسٹول ڈویژنل سطح سے شروع کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاکہ صوبے کے تمام چھ کے چھ ڈویژنل میں تمام ڈسٹرک کے کھیلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرسکیں اور ڈویژنل میں ہونے والے کھیلوں کے فاتح ٹیمیں 22مارچ سے شروع ہو نے والے فائنل رونڈ کوئٹہ میں شرکت کریں انہوں نے یہ بدھ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان سپوٹس فیسٹول پر 12کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔

فیسٹول کے باقاعدہ آغاز سب سے پہلے مکران اور قلات ڈویژنل سے ہوگا۔ 5مارچ سے مکران ڈویژن کے مقابلے گوادر میں شروع ہونگے جس کا افتتاح پاکستان نیوی کے کموڈور اکبر نقی کرینگے۔ جبکہ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوسی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہونگے 5مار چ کو ہی قلات ڈویژن کے مقابلوں کا افتتاح کمشنر قلات ڈویژن خضدار میں کرینگے اور فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے فیسٹول میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی تھی ۔ مگر ا س دفع بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :