نارنگ منڈی وگردونواح میں کمسن بچی سمیت چار بچیوں کواغواء کرلیاگیا، ورثاء کا شدیداحتجاج

بدھ 4 مارچ 2015 19:43

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) نارنگ منڈی وگردونواح میں کمسن بچی سمیت چار بچیوں کواغواء کرلیاگیا، ورثاء نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتاہے کہ محلہ مسلم پارک کے غریب عیسائی خاندان کی 13سالہ نابالغ بچی مقدس کوعنصرمنظوروغیرہ چارافرادنے گن پوائنٹ پراغواء کرلیاجبکہ مقامی ریل بازارکے چار بچوں کے باپ پنسارحکیم عدنان نے محلہ کی دوشیزہ کواغواء کرلیا، چکرالی میں (ث)اورمحلہ فاروقیہ میں عیسائی خاندان کی(س)کواغواء کرلیاگیا۔

مسیحی برادری نے نابالغ بچی کے اغواء پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیااورڈی پی اوشیخوپورہ سے مغویہ کی فی الفوربرآمدگی اورملزمان کے خلاف سخت ترین کارووائی کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ ورثاء نے بتایاکہ سفاک ملزما ن نے زناالجبرکے لئے مغویہ کواغواء کیاہے اورتفتیشی ملزما ن کوگرفتارنہیں کررہاجبکہ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اورکہاہے کہ اگرملزمان گرفتارنہ ہوئے توہم خاندان سمیت خودسوزی کرلیں گے۔