خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ کے انتخابات آج ہونگے

بدھ 4 مارچ 2015 19:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ کے انتخابات آج ہونگے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے اسمبلی کے اندر موبائل فون لانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پانچ مارچ کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ سٹیشن ڈکلیئر قرار دیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے انتخابات کے لئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کی ہدایات بھی کی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے نے گزشتہ روز خیبر پختونخْوا اسمبلی کا دورہ کیا اور انتخابات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے کو پانچ مار چ کو صبح چھ بجے ڈیوٹی پر آنے کی ہدایات کی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہونے والے سینٹ کے انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں بارہ نشستوں کے لئے سینٹ کے انتخابات ہو نگے ۔ سینٹ کے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی اپنی تیاریاں مکمل کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :