کوہاٹ پولیس نے اندھے قتل کی بھیانک واردات کا سراغ لگا کر تین سفاک قاتلوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 4 مارچ 2015 19:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) کوہاٹ پولیس نے اندھے قتل کی بھیانک واردات کا سراغ لگا کر تین سفاک قاتلوں کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول کی لاش کنویں سے برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بلی ٹنگ سے ملحقہ نواحی گاؤں اورکزئی بانڈہ سے چار روزقبل ایک نوجوان اسرافیل خان اچانک لاپتہ ہوگیاتھا جسکی اطلاعی رپورٹ تھانہ بلی ٹنگ میں درج کرکے مقامی تھانے کے ایس ایچ او افضل خان اعوان نے دوران تفتیش واردات سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان عرفان اللہ،شہزاد پسران محمد شاہ ساکنان بونیرحال اورکزئی بانڈہ اور یٰسین ولد نورحبیب ساکن پشاور حال اورکزئی بانڈہ کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران مقتول کی لاش کنویں میں پھینکنے کا انکشاف کیا جنکی نشاندہی پرپولیس نے ڈھوڈہ روڈ پر کرزینہ کے علاقے میں واقع کنویں سے مقتول کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور مقتول کے چچا حیات خان کی مدعیت میں ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کرکے کوئی وجہ عداوت ظاہر کئے بغیر ملزمان پر اپنے بھتیجے کے قتل کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ملزمان نے کسی اور کی ایماء پر اجرت کے عوض قتل کرنے کی واردات کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کا اقبال جرم بیان ریکارڈ کرلیا ہے جنہیں آج عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :