نابینا افراد کی اپنے مطالبات کی حمایت میں دو دن کی احتجاجی جدوجہد کے بعد حکومتی ٹیم اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے

بدھ 4 مارچ 2015 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) نابینا افراد کی اپنے مطالبات کی حمایت میں دو دن کی احتجاجی جدوجہد کے بعد حکومتی ٹیم اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے مذاکرات میں نابینا افراد کے وفد کی قیادت مزمل جبکہ حکومتی ٹیم کی قیادت ایم این اے حمزہ شہباز کررہے تھے مذاکرات میں پہلے مرحلہ میں نابینا افراد کو کنٹریکٹ پر ملازمتیں دینے پر اتفاق ہوا نابینا افراد کو یہ ملازمتیں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں دی جائیں گی نابینا افراد کو درپیش دیگر مسائل دو ماہ میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی دوسرے مرحلہ میں نابینا افراد کو ان کی اہلیت کے مطابق ملازمتوں پر مستقل کردیا جائے گا اس دوران ان افراد کی پوسٹوں پر تنخواہوں کے معاملات فنانس ڈویژن کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :