میاں چنوں،واپڈا کی مجوز ہ نجکاری کے خلاف میپکو کمپلیکس میں واپڈا ملا زمین کی دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑ تال اور دفاتر کی تالہ بندی

بدھ 4 مارچ 2015 19:08

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) ہا ئیڈ رو ورکر زیو نین کی کال پر واپڈا کی مجوز ہ نجکاری کے خلاف میپکو کمپلیکس میاں چنوں میں واپڈا ملا زمین نے دو سرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑ تال اور دفاتر کی تالہ بندی کی ، وا پڈا ملا زمین نے جی ٹی روڈ پر واپڈا آفس کے گیٹ کے با ہر احتجاجی دھر نا دیا ، دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ، جس سے دور ونز دیک سے آنے والے سائلین کو سخت پر یشانی کا سامنا کر نا پڑا ، احتجاجی مظاہرین نے گو نواز گو ، نجکاری نا منظور ، آئی ایم ایف کا جو یا رہے غدار ہے غدار ہے، مز دو ر اتحاد زندہ باد اور حکومت کے خلاف شد ید نعرہ با زی کی ، اس مو قع پر ڈو یژ نل چیئر مین ہا ئیڈ رو ورکر زیو نین چو ہدری سر فراز نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کے عمل کو فوری طور پر واپس لیا جائے ، حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پورے ملک میں بجلی کی پید وار اورتر سیل کا نظام بند کر دیا جائے گا ، احتجاجی دھر نے میں سب ڈ ویژنل وائس چیئر مین شا ہد اقبال خان خٹک، سرکل وائس چیئر مین شرافت ند یم ، سیکنڈ سب ڈ ویژ نل چیئر مین چو ہدری محمد اسما عیل ،سینئر وائس چیئر مین چو ہدری خیر دین ، چوہدری جا وید اقبال ،چو ہدری طارق کے علاوہ واپڈا ملا زمین کی کثیر تعداد مو جو دتھی ۔

متعلقہ عنوان :