میاں چنوں،دو سائیکل چور وں کو شہریوں نے دھر لیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 4 مارچ 2015 19:07

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) شامی روڈ پر دو سائیکل چور وں کو شہریوں نے دھر لیا،خوب درگت بنانے کے بعد تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق شامی روڈ پر دو چورایک موبائل شاپ کے سامنے سے سائیکل کا لاک تور کر سائیکل لے جانے لگے کہ شہریوں نے دونوں چوروں کر دھرلیا اور خوب ہاتھ صاف کئے،بعدازاں دونوں چوروں کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا،پولیس تھانہ سٹی نے بتایا کہ دونوں چوروں محمد عمران اور رمضان کاتعلق موسیٰ ورک سے ہے دونوں چور جو کے موٹرسائیکل اور سائیکل چور ی کرنے میں ماہر ہیں،جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :