فیصل آباد ، بارونق علاقے میں مسلح ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکو قادری انڈسٹری کے مالک سے لاکھوں روپے نقد اور موبائل چھین کر فرار

بدھ 4 مارچ 2015 19:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) فیصل آباد کے بارونق علاقے میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو قادری انڈسٹری کے مالک سے لاکھوں روپے نقد اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق قادری انڈسٹری کے مالک خالد محمود مقامی بینک سے لاکھوں روپے کی نقدی نکلوا کر جارہے تھے جب وہ اپنی رہائش کے پاس پہنچے تو دو مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے قتل کی دھمکیاں دے کر خالد محمود سے تمام نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا ۔

خالد محمود نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے قتل کرنے کی دھمکی دیدی جس پر وہ خاموش رہے اور واردات ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ میں چلے گئے شہر میں آئے روز ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے جبکہ پولیس ان وارداتوں کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :