اسلام آباد ڈسٹرکت بار شہداء ہال میں گزشتہ سال تین مارچ 2014 ء کو سانحہ کچہری میں ہونے والے د ہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والیا یڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان و دیگر کے ایصال مغفرت کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 4 مارچ 2015 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) اسلام آباد ڈسٹرکت بار شہداء ہال میں گزشتہ سال تین مارچ 2014 ء کو سانحہ کچہری میں ہونے والے د ہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ا یڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان و دیگر کے ایصال مغفرت کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ علیم عباسی ‘ ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر زاہد محمود راجہ‘ راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیمان‘ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے علاوہ دیگر وکلاء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں وہ زندہ ہو تے ہیں‘ سیشن جج رفاقت اعوان اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تین مارچ کو ہونے والی دہشت گردی سیاہ ترین واقعہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کچہری کو ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔ لیکن آج بھی سکیورتی نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء برادری اور جج صاحبان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کچہری میں تشریف لائے تھے لیکن سکیورٹی کے حوالے سے اج تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ہمیں مختلف ذرائع سے دھمکیاں ملی ہیں سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے تحت بننے والے کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمدکیا جائے اور شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کو مناسب معاوضے بھی ادا کیے جائیں۔

جبکہ تعزیتی ریفرنس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے صدر راجہ علیم عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ تین مارچ پر سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گئے سوموٹو ایکشن نے فائدے کی بجائے نقصان پہنچایا ہے۔ ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔ اس حوالے سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا جوائنٹ اجلاس بلائیں گے اور وعدہ کرتے ہیں کہ تین مارچ سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کریں گے۔ تقریب کے آخرمین شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی طور پر تاحیات ممبرشپ کے سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :