سعودی فرمانروا کا وزیر اعظم نواز شریف کا کابینہ سمیت خود ایئرپورٹ پر آکر استقبال کرنا باہمی گرم جوش تعلقات کا عکاس ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا سعودی قیادت کی نواز شریف کیلئے محبت اور خلوص پر اظہار تشکر

بدھ 4 مارچ 2015 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے سعودی قیادت کی جانب سے محبت اور خلوص پر تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا کا وزیر اعظم نواز شریف کا کابینہ سمیت خود ایئرپورٹ پر آکر استقبال کرنا باہمی گرم جوش تعلقات کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا وزیر اعظم نوز شریف کا خود استقبال کرنے پر اپنے بیان میں پرویز رشید نے سعودی قیادت کی جانب سے نواز شریف کیلئے جس محبت اورخلوص کا اظہار کیا گیا پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا شاہ سلمان کی طرف سے وزیر اعظم کا خود استقبال کرنا ،باہمی گرم جوش تعلقات کا عکاس اور پاکستان سعودی عرب کے قریبی تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے۔

حکومت اور پاکستانی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ پیار اور محبت کا رشتہ ہے۔