Live Updates

نابیناافرادبھی جعلی جمہوریت کے شرسے محفوظ نہیں رہے، نابیناؤں پرڈنڈے برساناشرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے ،

تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی کا بیان

بدھ 4 مارچ 2015 18:49

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ بیچارے نابیناافرادبھی جعلی جمہوریت کے شرسے محفوظ نہیں رہے ۔ان حکمرانوں کیخلاف جس نے بھی دھرنادیایہ اس کے جانی دشمن بن گئے۔نابیناؤں پرڈنڈے برساناشرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے ۔حکمرانوں سے جوکوئی اپناحق ،روزگاریاانصاف مانگتا ہے وہ اسے مارنااورسڑکوں پرگھسیٹنا شروع کردیتے ہیں۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نابیناؤں کو زدوکوب کرنے اورسڑکوں پرگھسیٹنے والے آمروں کو قدرت کے قہرسے کوئی نہیں بچاسکتا۔ یہ کس قسم کی جمہوریت ہے جہاں معاشرے کا کوئی طبقہ محفوظ اور سکون میں نہیں۔جو حکومت نابیناافرادکوان کاحق اوران کی خدادادصلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگارنہیں دے سکتی اس کاہونانہ ہوناایک برابر ہے ۔

(جاری ہے)

شاہراہوں کی تعمیر پرکئی کھرب روپے لٹانے اورمفت لیپ ٹاپ بانٹنے والی پنجاب حکومت کے پاس نابیناؤں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔

اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ مزدوراورمحنت کش ہوں یاکسان اورنابیناافرادکوئی فردیاطبقہ نااہل حکومت کے شرسے محفوظ نہیں ہے۔حکمرانوں کی نااہلی سے پسماندہ طبقات کااحساس محرومی دن بدن بڑھتا جارہا ہے ۔انہوں کہا کہ سرمایہ دارحکمران خودسرکاری وسائل پر عیش کررہے ہیں جبکہ غریب کودووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔سرکاری ہسپتالوں اورسکولوں کی ابتری دیکھ کرماتم کرنے کوجی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے گڈگورننس پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے ساتھ ختم ہوگئی ۔عوام سابق صدرآصف علی زرداری کے دورحکومت کوموجودہ بادشاہت سے ہزارگنابہترقراردے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرنااورکمزورمعیشت کوسنبھالنا شریف برادران کے بس کی بات نہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوران کااستحصال کرنیوالے حکمرانوں کونشان عبرت بنادے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات