پائیداراور ماحول دوست شہری منصوبہ بندی شہروں کو ناگہانی آفات سے تحفظ مہیا کرسکتی ہے،مشاہد اللہ خان

بدھ 4 مارچ 2015 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات، مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات، خاص کر سیلابوں، کے نتیجے میں شہری زندگی بری طرح متاثرہورہی ہے۔ تاہم شہروں اور اُس میں بسنے والے لوگوں کو ایسے اثرات سے بچانے کے لیے پائیدارشہری منصوبہ بندی کوملک میں فروغ دینا ہوگاجس کی بدولت شہر کسی بھی ناگہانی سانحے یا قدرتی آفت کوجھیلنے کی صلاحیت یا اُس کے اثرات کو برداشت کرنے کیلئے خاطر خواہ لچک یا سکت رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو موسمیاتی ماہرین سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔ وزیر نے کہا کہ ملک کے شہروں میں بڑتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ملک کے موجودہ قدرتی وسائل پر دباو میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کے معیارِزندگی، خاص کر بڑھتی ہوئی آلودگی، ٹھوس فضلہ جات کی بہتات اور پانی وصفائی ستھرائی کے موجودہ وسال کم یاب ہونے کی وجہ سے، متاثرہورہی ہے۔ مشاہد اللہ نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات کی وجہ سے ان مسال میں شدت آئے گی، جس کے لیے ہمیں بہتر شہری منصوبہ بندی اور آفات کے اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے تعمیراتی آرکیٹیکچرل ڈزائنگ کے جدید طریقے متعارف کرانے ہونگے۔