سرگودھا‘لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

بدھ 4 مارچ 2015 17:49

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو شدید زخمی کردیا گیا‘ بتایا گیا ہے کہ سالم کے رہائشی محمد عابد کو مقدمہ بازی پر محمد فضل‘ غلام عباس‘ قمر گلزار‘ محمد خان وغیرہ نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا‘ اسی طرح گلوالہ کی رہائشی فوزیہ بی بی کو گھر میں داخل ہوکر غضنفر علی وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :