سرگودھا ، نواحی گاؤں حسین آباد میں شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا

بدھ 4 مارچ 2015 17:49

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) سرگودھا کے نواحی گاؤں حسین آباد میں شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا‘ بتایا گیا ہے کہ حسین آباد کے رہائشی نعیم عباس کی بیوی کلثوم بی بی کو 22 افراد شاہد‘ بخش‘ شوکت‘ امان اللہ وغیرہ نے گھر میں اکیلا پاکر زناء کی خاطر اغواء کرلیا پولیس نے شوہر کی رپورٹ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ‘ ایک اور واقعہ میں بونگا منہاس سے بھی چار افراد قمر عباس‘ طاہر عباس‘ مشتاق اور اللہ دتہ نے سکینہ بی بی کو زناء کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔