سرگودھا،کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنیوالے دو افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 4 مارچ 2015 17:47

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنیوالے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ بتایا گیا ہے کہ موضع ربانہ میں محمد صفدر جوکہ واپڈا کی بجلی چوری کررہا تھا واپڈا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اسے پکڑ لیا اسی ہی گاؤں کا سلطان بھی ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کررہا تھا جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کیخلاف متعلقہ تھانے میں ایس ڈی او کوٹمومن کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :