سرگودھا، دھوکہ دہی اور فراڈ کے مختلف واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے چیک دیکر رقم ہتھیالی

بدھ 4 مارچ 2015 17:47

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) دھوکہ دہی اور فراڈ کے مختلف واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے چیک دیکر رقم ہتھیالی‘ تفصیلات کے مطابق شاداب ٹاؤن کے رہائشی محمد حبیب کو منظور احمد نے 8 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیکر رقم خرد برد کرلی‘ اربن ایریا کے ظفر اقبال کو تنویر علی نے 4 لاکھ روپے مالیتی چیک دیکر رقم خرد برد کرلی‘ طارق آباد کے ذوالفقار نے سید علی رضا کو دو موٹر سائیکل ادھار دیئے جس پر علی رضا نے 1 لاکھ روپے مالیتی چیک دیدیا جو بنک سے کیش نہ ہوسکا‘ بلاک 26 کے رہائشی طارق محمود کو ہمایوں علی نے 2 لاکھ روپے مالیتی چیک دیکر رقم خرد برد کرلی‘ بلاک 22 کے شاہد محمود کو کریم نواز نے 2 لاکھ 92 ہزار کا چیک دیکر رقم ہتھیالی‘ اسی ہی بلاک کے رہائشی شاہد محمود کو سلیمان نے 3 لاکھ 90 ہزار روپے مالیتی چیک دیا‘ جبکہ محمد یوسف نے بھی 65 ہزار روپے مالیتی چیک دیکر رقم خرد برد کرلی‘ شاہپور صدر کے ظفر اقبال کو محمد ایوب نے 2 لاکھ روپے مالیتی چیک دیکر رقم ہتھیا لی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔