چکوال، زندہ جلائی جانے والی شادی شدہ خاتون کے قتل کا مقدمہ 5افراد کے خلاف درج

بدھ 4 مارچ 2015 17:42

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) تھانہ نیلہ میں گزشتہ روز زندہ جلا دیے جانے والی شادی شدہ خاتون کے قتل کا مقدمہ 5افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عابد حسین ولد غلام محمد ساکن گگھ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی نصرت کوثر اپنے بیٹے واجد کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر راولپنڈی گئی اور واپسی پراپنی بہن سمیرہ بی بی کے گھر بلہ بالا گئی جس سے دوبارہ رابطہ نہ ہو سکا۔

اس کے پاس80ہزار روپے کی رقم بھی تھی اب کافی تلاش کے بعد نصرت بی بی کی نعش تھنیل کمال سڑک کے نزدیک کھیتوں میں جلی ہوئی ملی اسے قوی شبہ ہے کہ اس کی بیوی کو اس کے داماد عبدالمنان اس کے بھائی ظفر اقبال، تصور حسین، مسرت پسران اقبال اور سمیرہ بی بی نے ناحق قتل کیا ۔ سب انسپکٹر اکرم حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :