چکوال،1لاکھ 80ہزار روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 4 مارچ 2015 17:42

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) 1لاکھ 80ہزار روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران ولد غلام حیدر ساکن روپوال نے پولیس کو بتایا کہ خوشنود احمد ولد مقصود احمد ساکن گجرات کو اس نے کاروبار کے سلسلہ میں ایک لاکھ 80ہزار روپے کی رقم ادھر دی جس کے بدلے میں اس نے چیک دیا۔

(جاری ہے)

چیک جب کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ سب انسپکٹر علی اکبر نے مقدمہ درج کر کے ملزم خوشنود کو گرفتار کر لیا ہے۔