واپڈا نجکاری کے خلاف چکوال سرکل کے ملازمین سراپہ احتجاج بن گئے ،تمام دفاتر میں تالہ بندی،صارفین کو مشکلا ت کا سامنا

بدھ 4 مارچ 2015 17:39

چکوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف چکوال سرکل کے ملازمین سراپہ احتجاج بن گئے اور بدھ کے روز پورے سرکل میں واپڈا کے تمام دفاتر میں تالہ بندی رہی جس کی وجہ سے واپڈا کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

واپڈا کے ملازمین نے واپڈا کمپلیکس چکوال سے ریسکیو15چکوال تک احتجاجی ریلی نکالی اور وہ واپڈا کی نجکاری نامنظور ، نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی کی قیادت عبدالقیوم تنولی زون سیکرٹری جنرل، پیر سرفراز اور مسعود اختر نے کی۔ ریسکیو15پر ریلی ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور واپڈا کی نجکاری فوری طور پر ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :