Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں سرگودھا کی 5 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی

بدھ 4 مارچ 2015 17:28

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) آئندہ عام انتخابات میں ضلع سرگودھا کی 5 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار لانے کیلئے ابھی سے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور متوقع امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بعض حلقوں میں تحریک انصاف نئے امیدوار متعارف کروائے گی جن میں 5 صوبائی حلقے اور 2 قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں ‘ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے تاہم ضلعی صدر ممتاز اختر کاہلوں سے ان کی پسند کا حلقہ پوچھا جائیگا کہ وہ حلقہ این اے 66 یا 67 میں سے کسی حلقہ میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں اس کا فیصلہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی‘ حلقہ پی پی 33 اور 34 میں بھی امیدواروں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے تاہم سابق امیدوار عنصر مجید نیازی جوکہ عمران خان کے قریبی دوست کے بیٹے ہیں انہیں اسی بنیاد پر حلقہ پی پی 34 سے ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :