ڈی پی او سرگودھا کاشہر میں منافع اور سود خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم

بدھ 4 مارچ 2015 17:28

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) ڈی پی او سرگودہا کیپٹن (ر) سجاد حسین منج نے پرافٹ سود خوری کا وسیع پیمانے پر دھندہ کرنے والے سود خور کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے شاہپور صدر پولیس کو فوری کارروای کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شاہپور صدر کے رہائشی عمر حیات خان نے ڈی پی او سرگودہا کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ عبدالرؤف شیخ سکنہ شاہپور صدر سے اس نے تین لاکھ روپے ادھار 2009ء میں لیے مگر مذکورہ شخص نے انتہائی مکاری سے اسے 31 لاکھ روپے تک سود وصول کرتا آرہا تھا اور قبل ازیں دوران ادھار عبدالرؤف شیخ نے مجھ سے پرانے چیک بھی وصول کیے ‘ جواب مزید رقم کاتقاضا کرتا ہے۔

انکاری پر مجھے پولیس افسران سے ملکر جعلی چیک مقدمہ میں ملوث کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے مذکورہ شخص نے میرے خاندان کا جینا محال کر رکھا ہے۔