وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں آن لائن رجسٹریشن میں غلط اندراج پر طلباء و طالبات سے فیس وصولی کا نوٹس لے لیا،ڈی سی او انکوائری آفیسر مقرر

بدھ 4 مارچ 2015 17:26

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں آن لائن رجسٹریشن میں غلط اندراج پر طلباء و طالبات سے فیس وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آن لائن نے 13 فروری کو اس امر کی نشاندہی کی تھی کہ سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے آن لائن رجسٹریشن میں غلط اندراج پر طلباء و طالبات سے فارمز میں تصیح کے نام پر 1350 روپے فی کس وصول کرنا شروع کردیئے ہیں‘ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سے فوری طور پر معاملے کی چھان بین کرکے اپنی رپورٹ 10 روز میں بھجوانے کا حکم دیا ہے یادرہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے کئی بچوں سے جنہوں نے بورڈ میں آن لائن رجسٹریشن کروائی تھی ان سے تصحیح فارم کی مد میں 1350 روپے وصول کئے تھے محکمہ تعلیم بورڈ کے ذرائع کے مطابق بورڈ کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں ہے کہ وہ فارموں کی تصیح کے نام پر بچوں سے فیس وصول کرسکے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لئے جانے پر بورڈ انتظامیہ میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے جبکہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے نوٹس لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوش کو سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :