اسلام آباد میں مسلسل بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، سی ڈی اے کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی

بدھ 4 مارچ 2015 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کی جانب سے نکاسی آب کی نگرانی کیلئے کوئی بھی ٹیم تشکیل نہ دیئے جانے کے باعث اسلام آباد میں مسلسل بارشوں سے نکاسی آب کی بدتر حالت کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل بارشوں نے سی ڈی اے کی بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی اور مسلسل بارشوں سے ملک کا دارالخلافہ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں جس میں شاہراہ دستور ، سیونتھ ایونیو اور جناح ایونیو سمیت دیگر سڑکیں شامل تھیں ۔

بدھ کے روز وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ساون کے مہینے میں بارشوں سے قبل سی ڈی اے کا شعبہ انوائرمنٹ فلڈ ٹیم تشکیل دے دیتا ہے لیکن اس مرتبہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود بھی ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی نے نکاسی آب کی دیکھ بھال کیلئے کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی جس کی وجہ سے عوام کو تکلیف کاسامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :