پی اے سی اجلاس میں شیخ روحیل اصغر اور آڈیٹرجنرل کے مابین جھڑپ

بدھ 4 مارچ 2015 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)پی اے سی اجلاس میں شیخ روحیل اصغر اور بلند اختر رانا آڈیٹرجنرل کے مابین جھڑپ ہو گئی، شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ آڈیٹر جنرل اخلاقیات میں رہ کر افسران پر تنقید کریں ورنہ میرے اندر بھی راجپوت ہے میرا راجپوت باہر نکل آیا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے بلند اختر رانا نے کہا کہ شیخ راجپوت نہیں ہوسکتے اگر راجپوت آپ کے اندر سے نکل آیا تو نمٹ لیں گے دونوں شخصیات کے مابین دیگر ارکان نے کشیدہ حالات کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیا