سینیٹ الیکشن،ایم کیو ایم کے 3 ارکان مخالف امید وار کے حق میں دستبردار ہوگئے

بدھ 4 مارچ 2015 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سینیٹ الیکشن کے ایک روز قبل ہی جوڑ توڑ جاری رہی ،اسلام آباد کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے 3 ارکان نے سینیٹ الیکشن میں اپنے مدمقابل مخالف امید وار کے حق میں دستبردار کا اعلان کر دیا جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ الیکشن کیلئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین امید وار ذوالفقارایڈووکیٹ، شمائلہ اور سیمہ آصف نے اپنے مخالف امید وار کے حق میں دستبردار ہوگئیں اورکاغذات واپس لے لئے جبکہ دوسری جانب ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) تعلق رکھنے والی راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے اجازت دیدی ہے ،اسلام آباد کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے 3,3 امید وار سینیٹ الیکشن میں مدمقابل ہوں گے ۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے عمران اشرف ،نارگس فیض ملک جبکہ ایک خاتون نرگس ناصر شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد سے اقبال ظفر جھگڑا،اشرف گجر اور خاتون رکن راحیلہ مگسی شامل ہیں