صدر مملکت نے برطانیہ‘ جرمنی اور وسط ایشیائی ریاستوں سمیت مختلف ممالک کی 13یونیورسٹیوں میں ”پاکستان چیئرز“ پر کئی سالوں سے تقرری نہ ہونے پر متعلقہ اداروں اور وزارتوں سے فوری رپورٹ طلب کرلی

بدھ 4 مارچ 2015 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے برطانیہ‘ جرمنی اور وسط ایشیائی ریاستوں سمیت مختلف ممالک کی 13یونیورسٹیوں میں ”پاکستان چیئرز“ پر کئی سالوں سے تقرری نہ ہونے پر متعلقہ اداروں اور وزارتوں سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق صدصر مملکت سے حالیہ دنوں میں ماہرین تعلیم کی ملاقاتوں کے دوران ان کی توجہ اس جانب دلائی گئی تھی کہ نہ تو سابقہ دور حکومتوں میں اور نہ ہی (ن) لیگ کی حکومت آنے کے بعد 13غیر ملکی یونیورسٹیوں میں موجود ”پاکستان چیئرز“ کیلئے تقرریاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے طلباء کے اندر پاکستان کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لئے کوئی کام نہیں ہورہا۔

صدر نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی تاکہ ان تقرریوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے جلد از جلد ان تمام یونیورسٹیز میں جہاں پاکستانی چیئرز موجود ہیں وہاں پر تقرریوں کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :