آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء عباس ٹاوٴن کیلئے تعزیتی اجتماع کا انعقاد

بدھ 4 مارچ 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء عباس ٹاوٴن کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ شہداء عباس ٹاوٴن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جان قربان کی ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،اس سانحہ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکار بھی متاثر ہوئے جس سے واضح ہوگیا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا مقصد وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا اور بے گناہوں کا خون بہا کر اپنے سامراجی آقاوٴں کو خوش کرنا ہے،لیکن یہاں بسنے والے عوام ان سازشوں سے ہوشیار ہیں،اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط،سہیل مرزا،مصطفیٰ عباس ،رضی حیدر اور شاعر اہلبیت ظفر عباس ظفر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس سانحہ کو 2سال کا عرصہ گزر گیا اس کے باوجود قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچ سکے جو کہ افسوسناک ہے،حکومت سانحہ کے پیچھے کارفرما چہروں کو بے نقاب کرے بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :