کرا چی ہو ل سیل گروسر ز ایسو سی ایشن کے چیئر مین انیس مجید کا فیڈریشن ہاوٴس کا دورہ

بدھ 4 مارچ 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)کرا چی ہو ل سیل گروسر ز ایسو سی ایشن کے چیئر مین انیس مجید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کا دور ہ کیا اور فیڈ ریشن کے سنیئر نا ئب صدر عبدالر حیم جانو کو فیڈریشن کے حالیہ الیکشن میں بھا ری اکثر یت سے جیتنے پرمبا رکبا ددی ۔

(جاری ہے)

انیس مجید نے عبدالرحیم جا نو سے روز مر ہ کی پر ائس لسٹ کے بارے میں تبا دلہ خیا ل کیا اور کہا کہ جو ڑ یا با زار جو کہ کرا چی کیاایک پرا نی ما رکیٹ ہے میں امن وامان کی وجہ سے کا روبا ر بہت متا ثر ہو رہا ہے ۔

انہو ں نے عبدالرحیم جا نو اور دیگر عہدیداران اور TDAPکے چیف ایگز یکٹو کے اعزاز میں اس ماہ ایک عشائیہ دینے کا بھی کہا جسمیں وہ گروسر ز ایسو سی ایشن کے مسائل کے با رے میں آ گا ہ کر ینگے تا کہ فیڈریشن ان کی مد د کر سکے ۔ عبدالر حیم جانو نے فیڈریشن چیمبر کی طرف سے پو رے تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔