جھڈو،جئے سندھ قومی محاز کے کارکنان کا ڈویژنل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 4 مارچ 2015 16:31

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) جئے سندھ قومی محاز کے کارکنان نے تعلقہ صدر غلام رسول کھوسہ ، عباس کھوسہ ،آنند کمارودیگر کی قیادت میں منتخب نمائندگان اور ڈویژنل انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جھڈو تعلقہ مختلف مسائل سے گھرا ہوا ہے ، جھڈو کے تعلیمی اداروں ، ٹاؤن کمیٹی ، اسپتال و دیگر اداروں میں سیاسی و سفارشی مداخلت کی بنا پر بڑے پیمانے پر کرپشن جاری ہے ، اسکولوڈیروں کی اوطاقوں میں تبدیل ہیں ،اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں، ہرطرح سے غریب انسان ہی پریشان ہے جب کہ منتخب نمائندے جھڈو کی عوام کے مسائل سے باخبر ہو کر بھی بے خبربنے ہوئے ہیں ،کمشنر سمیت دیگر ڈویژنل و ضلعی افسران کی بے دھیانی کی وجہ سے شہردن بہ دن کھنڈر بنتا جارہا ہے ،جسقم مظاہرین نے ایم این اے ، ایم پی اے سمیت کمشنر میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ جھڈو تعلقہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :