پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کو بریک لگ گئی

بدھ 4 مارچ 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کو بریک لگ گئی ہے ۔گذشتہ دو ماہ کے دوران سوائے چینی کی تھوک اور مرغی کی قیمت میں تھوک و خوردہ سطح پر معمولی اتارچڑھاوٴ دیکھا گیا ہے ۔تاہم دالوں ،چاول ،گھی ،تیل ،آٹا ،گوشت ،دودھ اور دیگر بنیادی ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔

گذشتہ سال ستمبر میں تیل کی قیمتوں میں کمی شروع ہونے کے بعد ٹیٹرا ملک پیک کی قیمت میں اضافے کے سوا کسی آئٹم کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ تک قیمتوں میں استحکام برقرار رہنے کا امکان ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق ستمبر کے بعد سے چینی کی قیمت تھوک مارکیٹ میں 48تا 52روپے فی کلو کے درمیان رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مرغی کی قیمت میں بھی 10سے 20روپے کلو کا اتار چڑھاوٴ وقتاً فوقتاً دیکھا گیا ہے ۔

اس کے سوا بنیادی ضرورت اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔خاص طور پر دو ماہ جنوری اور فروری کے دوران صابن ،ٹوتھ پیسٹ ،کریم ،لوشن ،شیمپو ،ملبوسات ،جوتے ،کاسمیٹکس ،فرنیچر سمیت عمومی طور پرتمام ہی اشیاء کی قیمتیں ایک ہی سطح پر منجمد ہوگئی ہیں ،جس سے عوام کو سکھ کا سانس ملا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آئندہ مالی سال کے بجٹ تک مستحکم رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :