چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

بدھ 4 مارچ 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے سجاد سلیم ہوتیانہ کو چیف سیکرٹری کے عہدے سے ہٹادیا ہے اور انہیں وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔ان کی جگہ سبحان میمن کو چیف سیکرٹری سندھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سبحان میمن وزیر اعلیٰ سندھ کی معائنہ ٹیم کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :