Live Updates

15 کروڑ کی آفر کرنے والے کا نام نہیں بتا سکتا اس کو کیوں بد نام کروں، عمران‌خان کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہے مجھے کوئی نہیں خرید سکتا، ان لوگوں کو آگے لایا جائے گا جن کو گورننس کی سمجھ بوجھ ہے، عمران خان نے نیوز کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کر دیا۔

بدھ 4 مارچ 2015 16:28

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : پشاور میں میڈیا میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ 15 کروڑ کی آفر دینے والا اچھا آدمی تھا میں اس کا نام لے کر ابس کو بدنام نہیں کرنا چاہتا ، اس نےسینیٹ نشست کی آڑ میں شوکت خانم کے لیے 15 کروڑ روپے دینے کی آفر کی تھی لیکن وہ بھلا آدمی تھا میں اس کا نام نہیں لے سکتا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہے کوئی بھی مجھے نہیں خرید سکتا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹ امیدوار قابل ہیں اور ان کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو لوگ منتخب ہوتے ہیں ان کو گورننس نہیں آتی او ر جس کو آتی ہے اس کو الیکشن جیتنا نہیں آتا ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اقتدار میں آ گیا تو سینیٹ انتخابات ڈائریکٹ کرواؤں گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :