اماراتی بلے باز شائیمان انور نے ملک کا نام روشن کر دیا

بدھ 4 مارچ 2015 16:12

اماراتی بلے باز شائیمان انور نے ملک کا نام روشن کر دیا
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں متحدہ عرب امارات کے شائیمان انور پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔ شائیمان انور نے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ اب تک چار میچز میں67.50 کی اوسط 270 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف ففٹی مکمل کی۔ اس کے بعد کُمار سنگاکارا 4 میچز میں 134.00 کی اوسط 268 بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 117 رنز کا اپنا سب سے بڑا اسکور انگلینڈ کے خلاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 4 میچز میں 64.50 کی اوسط 258 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انہوں نے زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑااسکور بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز ہاشم آملہ 4 میچز میں 64.25 کی اوسط 257 رنز بنا کر چوتھے درجے پر موجود ہیں۔ انہوں نے 159 رنز کی اپنے کیرئر کی سب سے بڑی اننگز اس ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلی ہے۔ سری لنکا کے اوپنر لہیرو تھری مانے 4 میچز میں 85.33 کی اوسط سے 256 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں اپنی سب سے بڑی اننگز 139 رنز کی کھیلی ہے۔