کپاس کی پیداوار 10 فیصد اضافے سے 1کروڑ 47 لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی

بدھ 4 مارچ 2015 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) کپاس کی پیداوار 10فیصد اضافے کیساتھ ایک کروڑ 47لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق بیج کی تبدیلی کے باعث پیداوار بڑھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال 16فروری سے 1مارچ تک کپاس کی فصل میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت دس فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ بروقت بیج کی دستیابی، اور گزشتہ سال کا اسٹاک ہے، رواں سال فروری کے آخری 15دنوں میں جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ 47لاکھ گانٹھیں لائی گئیں، گزشتہ سال یہ تعداد ایک کروڑ 32لاکھ گانٹھیں تھی۔