Live Updates

عمران خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نیک نام شہرت والے امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری کیلئے پنجاب بھر کے ضلعی و تحصیل صدور کو ہدایات جاری کردیں

بدھ 4 مارچ 2015 16:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نیک نام شہرت والے امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری کیلئے پنجاب بھر کے ضلعی و تحصیل صدور کو ہدایات جاری کردیں ‘ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق متوقع بلدیاتی انتخابات میں ایسے صاف ستھرے امیدواروں کو سامنے لایا جائے جن کی تحریک انصاف سے کم از کم 4 سال کی رفاقت اور ان کی رکنیت ہو تاکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی حلقوں میں اپنے امیدوار سامنے لاسکے ذرائع کے مطابق جن حلقوں میں ایسے بلدیاتی امیدوار نہ ملیں جن کی پارٹی ممبر شپ کو چار سال نہ ہوئے ہوں ایسے حلقوں سے 2 سال کی وابستگی والے امیدواروں کو سامنے لایا جائے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے حقیقی کارکن ہی ٹکٹ کے حقدار بن سکیں دوسری طرف مسلم لیگ ن نے بھی بلدیاتی امیدواروں کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ نومبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے اسی طرح پیپلز پارٹی ‘ جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار بھی ابھی سے بلدیاتی انتخابات کیلئے سرگرم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات