پی این ایس ذوالفقار چارروزہ دورہ پرسری لنکا میں ٹرینکملی بندرگاہ پہنچ گیا

بدھ 4 مارچ 2015 15:59

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء )پاک بحریہ کا پی این ایس ذوالفقار چارروزہ دورہ پرسری لنکا میں ٹرینکملی بندرگاہ پہنچ گیا ۔ذوالفقار کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ذوالفقار کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ باہمی دلچسپی کے تحت سرگرمیوں میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی این ایس ذوالفقار کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جبکہ (کل ) جمعہ کودونوں ممالک کے درمیان بحری مشقیں ہوں گی ۔کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کیپٹن عامر محمود بھی ہمراہ ہیں ۔پاکستانی ہائی کیشن کے دفاعی مشیر محمد راجیل ارشاد خان اس دورے میں دونوں ممالک کی معاونت کررہے ہیں۔پی این ایس ذوالفقار پہلے بھی دومرتبہ سری لنکا کادورہ کرچکا ہے ۔