سوات : جو کام حکومت نہ کر سکی، ایک سائیکا لوجسٹ نے کر دکھایا، والدین کو پولیو قطرے پلوانے پر آمادہ کر لیا۔

بدھ 4 مارچ 2015 15:16

سوات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سوات میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ہر ضلع کی طرح ایسے والدین بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس کے لیے پولیس نے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کیں ، جس کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات محمو س اسلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ماہر نفسایت سندس اصغر کو بلایا جنہوں نے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکور لوگوں کو پولیو کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس کے بعد والدین نے بچو ں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے ساتھ ہی ساتھ علاقہ میں پولیو سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت بیان کرتے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے.

متعلقہ عنوان :