این اے 122 ،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ تسلیم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

بدھ 4 مارچ 2015 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) تحریک انصاف نے این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ معاملہ میں شفافیت اور انصاف نظر آئے ،شفاف الیکشن ہی جمہوریت کا حسن ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے خوش آئندہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت شفاف الیکشن سے ہی آسکتی ہے ،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے ذریعے شفافیت چاہتی ہے اور تمام معاملات کو شفافیت سے ہی حل کرنا چاہیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کیس میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا پڑتا ہے،اس فیصلے سے بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سڑکوں پر آنے کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن جب انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی د وسرا راستہ نہیں ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات کی جانچ پڑتال کے لئے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تا کہ الیکشن کی شفافیت سے انکوائری کرائی جا سکے

متعلقہ عنوان :