نارووال، سکول کے راستے بند ہونے پر سینکڑوں طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ، سڑک بلاک کر کے دھرنا دیدیا

بدھ 4 مارچ 2015 14:14

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سکول کے راستے بند ہونے پر سینکڑوں طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ، سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ سازی کرنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حلقہ انتخاب میں موضع پیجو والی کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سینکڑوں معصوم طلبہ و طالبات نے سکول جانے کے لیے راستہ نہ ہونے اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور سرکنڈوں کو آگ لگا کر نارووال نیو لاہور روڈ بلاک کر دی اور سڑک پردھرنا دے دیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائیں لگ گئیں،طلبہ و طالبات کے مظاہرے میں گاؤں کے لوگ اور انکے والدین بھی شامل ہو گئے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کے سیوریج کا گندہ پانی سارا سال سکول کے اطراف میں جمع رہتا ہے جس سے راستے بند ہونے سے بچوں کے سکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کئی بار ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ کودرخواستیں دیں لیکن ابھی تک انکی شنوائی نہیں ہوئی ۔بعد ازاں طلبہ و طالبات پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :