چیف جسٹس ناصر الملک ہسپتال نہیں گھر پر آرام کررہے ہیں ،فرائض کی ادائیگی کیلئے پیر کے روز سپریم کورٹ آئیں گے ،پی آر او سپریم کورٹ

بدھ 4 مارچ 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی طبیعت سنبھال گئی ہے ،پیر سے باقاعدہ طور پر اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے سپریم کورٹ آئیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے پی آر او نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے چیف جسٹس ناصر الملک کو آرام کا مشورہ دیا ہے ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں ،پی آراو کے مطابق چیف جسٹس پیر کے روز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے سپریم کورٹ آئیں گے