جام مدد کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ تعصب پرمبنی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹس لیں اورفیصلوں کومانیٹر کریں ‘شہریارمہر

بدھ 4 مارچ 2015 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل کے رہنما شہریار مہر نے کہاہے کہ جام مدد کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ تعصب پرمبنی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹس لیں اورفیصلوں کومانیٹر کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت میں ہے اور ن ہی اپوزیشن میں،ایم کیو ایم سیمی گورنمنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ عین سینٹ انتخابات پرالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سوالیہ نشان ہے،سینٹ انتخابات کے لیے مختلف جماعتوں سے اب بھی مشاورت ہورہی ہے،ہوسکتا ہے کہ رات تک سینٹ کے بلامقابلہ انتخابات کا معاملے طے پاجائیں۔

متعلقہ عنوان :