شاہ سلمان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے دو انتہائی مقدس مساجد کے نگران ہیں ‘ پاکستانیوں کے دل میں خصوصی جگہ ہے ‘وزیر اعظم

بدھ 4 مارچ 2015 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ شاہ سلمان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے دو انتہائی مقدس مساجد کے نگران ہیں ‘ پاکستانیوں کے دل میں سعودی فرماں روا کیلئے خصوصی جگہ ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ بات سعودی عرب روانگی کے موقع پر کہی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی فرماں روا سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ملکوں کی قیادت کو باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع میسر آئے گا۔دورے پر روانگی سے قبل وزیراعظم نے کہاکہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے 2 انتہائی مقدس مساجد کے نگراں ہیں، جس کی وجہ سے ہر پاکستانی کے دل میں سعودی فرماں روا کے لیے خصوصی جگہ ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کی خصوصی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :