سینیٹ الیکشن ایک دن بعد : بیلٹ پیپر ، بیلٹ باکس اور دیگر سامان پنجاب اسمبلی بھجوا دیا گیا

بدھ 4 مارچ 2015 13:33

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : سینیاٹ الیکشنز میں ایک دن باقی ہے اور سینیٹ الیکشنز کے لیے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکس وغیرہ پنجاب اسمبلی بھجوا دئے گئے ہیں، تمام اراکین اسمبلی کو خفیہ رائے شماری کے تحت ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ پولنگ کے دوران موبائل یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کا ساتھ لانا منع ہے اور اراکین کو ووٹ کاسٹنگ کے دوران ایک دوسے سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، جنرل نشستوں کے بیٹ پیپرز سفید رنگ، خواتین کی نشستوں کے بیلٹ پیپرز گلابی جبکہ ٹیکنو کریٹ نشستوں کے بیلٹ پیپرز سبز رنگ میں چھاپے گئے ہیں.