سینٹ کی 52 نشستوں کیلئے کل انتخابات ہونگے ‘ تمام تیاریاں مکمل‘ مجموعی طور پر 52 نشستوں پر 130 امیدوار میدان میں
بدھ 4 مارچ 2015 13:29
اسلام آباد /کراچی/کوئٹہ/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سینٹ کی 52 نشستوں کیلئے کل جمعرات کو انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل‘ بیلٹ پیپرز کی پریذائیڈنگ افسران کو فراہمی کیلئے انتظامات کرلئے گئے‘ چاروں صوبوں ‘ فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کی مجموعی طور پر 52 نشستوں پر 130 امیدوار میدان میں ہیں‘ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ روکنے کی کوششوں کی ناکامی ‘ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ووٹوں کی خرید و فروخت اپنے عروج پر پہنچ گئی‘ سندھ میں تمام نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب کی کوششیں ناکام ہوگئیں‘وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان جانے والے وزراء ناراض بلوچستان اسمبلی کے (ن) لیگی ارکان کو منانے میں ناکام رہے ‘ سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کا اپنی بیٹی کو دستبردار کرنے سے انکار‘ بلوچستان میں (ن) لیگ کے بیشتر ارکان حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں‘ دونوں صوبوں میں ووٹ کی بولی 5کروڑ تک پہنچ گئی‘ فاٹا میں چھ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے رشتے داروں کو سینیٹر بنوانے کے لئے ایکا کرلیا جس سے دو بھائیوں اور دو کزنز کی کامیابی یقینی ہوگئی‘ وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے دو سینیٹرز کو ووٹ نہیں دے سکیں گے‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق خود کو ووٹ دینے والے واحد امیدوار ہیں‘ الیکشن کمیشن نے خفیہ رائے شماری کو یقینی بنانے کے لئے ارکان اسمبلی پر ووٹ ڈالتے ہوئے اپنے ساتھ موبائل فون ‘ کیمرہ سمیت الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی عائد کردی‘ اس پابندی کے توڑ کیلئے ووٹ ڈالے جانے کا ثبوت لانے کیلئے ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کو خریداروں نے کیمرے والے پین ‘ گھڑیاں ‘ بٹن فراہم کردیئے تاکہ وہ ثبوت فراہم کرکے اپنے بقایا وصول کرسکیں‘ وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی طرف سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری‘ فاٹا کی چار اور اسلام آباد کی دو نشستوں کیلئے قومی اسمبلی جبکہ چاروں صوبوں سے سینٹ امیدواروں کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلیوں کو پولنگ سٹیشن قرار دیا جاچکا ہے‘زیراعظم نواز شریف نے سینٹ انتخابات میں ایم این ایز کی رہنمائی کے لئے کمیٹیاں قائم کردیں‘ کمیٹیاں ڈویژن سطح پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی رہنمائی کریں گی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.