برطانیہ اور پاکستان کا آپس میں دوستی کا گہرا رشتہ ہے‘چوہدری محمد شفیق

بدھ 4 مارچ 2015 13:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سابق میئر ہائی ویکمب چودھری محمد شفیق نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کا آپس میں دوستی کا گہرا رشتہ ہے ،برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی روز گار کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی بھی کرتے ہیں،برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمارے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،میرپور میں انڈسٹری کے فروغ کے لیے تارکین وطن کشمیریوں کوسرمایہ کاری کرنی چاہیے،میرپور کے لوگوں نے ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ کے وقت دو دفعہ عظیم قربانیاں دیں ہیں جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کے دوران سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال ، مسلم لیگ ن کے راہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،سابق میئر ہائی ویکمب چودھری شفیق نے کہا ملکی ترقی میں انڈسٹری کلیدی کردار ادا کرتی ہے، تارکین وطن کشمیری اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں تو ملکی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے ، اس موقعہ پرمسلم لیگ ن کے رہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری کریں ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے ،اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف آزاد خطہ کی تعمیروترقی کیلئے خاص ویژن رکھتے ہیں تارکین وطن ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جوملک میں زرمبادلہ بھیج کر ریڑ ھ کی ہڈی کاکردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا میاں نواز شریف صنعتکاروں ،سرمایہ کاروں کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس لیے تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں تا کہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور ملک معاشی طور پر مزید مستحکم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :