Live Updates

لاہور : الیکشن ٹربیونل لاہور نے NA 122 اور PP147 میں انگوٹھوں سے نشانات کی تصدیق کے لیے عمران خان کی استدعا منظور کر لی

بدھ 4 مارچ 2015 13:25

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے صوبائی اسمبلی کے حلقے NA 122 اور قومی اسمبلی کے حلقے PP 147 میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کی استدعا کی تھی جس پر ایاز صادق کے وکیل نے ان کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے اب نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کرانا محض وقت کا ضیاع ہے لیکن الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست کو منظور کر لیا ہے اور حلقوں کے بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کروائی جائے اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل نے انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے .

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :