ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتیں بے نقاب ہوگئیں ، پیپلزپارٹی جے یو آئی غیر جمہوری طریقے سے سینیٹ تک رسائی چاہتی ہیں ، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کے باوجود کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی‘ شاہ محمود قریشی

بدھ 4 مارچ 2015 13:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتیں بے نقاب ہوگئیں ، پیپلزپارٹی جے یو آئی غیر جمہوری طریقے سے سینیٹ تک رسائی چاہتی ہیں ، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کے باوجود ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ پشاور کا دورہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ۔ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کے باوجود ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کوئی سنجیدہ قدم نیہں اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث جماعتیں بے نقاب ہوچکی ہیں ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں ، دونوں جماعتیں غیر جمہوری طریقے سے سینیٹ تک رسائی چاہتی یہں ۔ تحریک انصاف کسی صورت بھی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دے گی ۔

متعلقہ عنوان :